LogoTuesday, July, 21, 2026

News Point PK

سال بھر میں جتنی بار چاہیں عمرہ، سعودی عرب نے نئی ویزا سہولت متعارف کرا دی

سال بھر میں جتنی بار چاہیں عمرہ، سعودی عرب نے نئی ویزا سہولت متعارف کرا دی

ویب ڈیسک

21-Jul-2026
|

تازہ ترین

سال بھر میں جتنی بار چاہیں عمرہ، سعودی عرب نے نئی ویزا سہولت متعارف کرا دی

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے بڑی سہولت متعارف کراتے ہوئے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت زائرین ایک ہی ویزے پر سال بھر میں متعدد بار سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نئے ملٹی پل انٹری ویزے کی مدت اجرا کی تاریخ سے 365 دن ہوگی، جبکہ ویزا ہولڈر اس عرصے کے دوران اپنی ضرورت کے مطابق کئی مرتبہ عمرے کی غرض سے سعودی عرب آ جا سکے گا۔

وزارت کے مطابق اس ویزے کے تحت زائرین ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 90 دن تک سعودی عرب میں قیام کر سکیں گے، جس سے عمرہ ادا کرنے کے ساتھ دیگر مذہبی اور سیاحتی مقامات کی زیارت بھی آسان ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ یہ ویزا ایک سال تک موثر ہوگا، تاہم حج سیزن کے دوران اس ویزے پر سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور حج کیلئے علیحدہ ضوابط اور ویزا پالیسی پر عمل کرنا لازم ہوگا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ نئے ویزا نظام کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے معتمرین کیلئے سفر کو مزید آسان بنانا، مذہبی سیاحت کو فروغ دینا اور زائرین کو زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp