LogoTuesday, July, 21, 2026

News Point PK

آزاد کشمیر کے مسائل کا ذمہ دار کون؟ الزام لگانے والوں کی اپنی حکومت ہے، جواب بھی انہیں دینا ہوگا، مریم نواز

آزاد کشمیر کے مسائل کا ذمہ دار کون؟ الزام لگانے والوں کی اپنی حکومت ہے، جواب بھی انہیں دینا ہوگا، مریم نواز

ویب ڈیسک

21-Jul-2026
|

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے مسائل کا ذمہ دار کون؟ الزام لگانے والوں کی اپنی حکومت ہے، جواب بھی انہیں دینا ہوگا، مریم نواز

مظفرآباد: وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام سے ان کا رشتہ صرف سیاست کا نہیں بلکہ نسلوں، محبت اور اعتماد کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے نہیں بلکہ تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع ہونے چاہئیں، کیونکہ ترقی کا راستہ علم سے گزرتا ہے، نفرت اور تشدد سے نہیں۔

مظفرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر میں مہمان بن کر نہیں بلکہ اپنے گھر آئی ہیں

انہوں نے مظفرآباد کے عوام، بزرگوں، ماؤں، بہنوں اور شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ان کی شناخت، جذبات اور خاندان کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی محبت اور دعائیں وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتیں۔ ان کے بقول 2021 کے انتخابات کے دوران عوام نے جس اعتماد اور شفقت کا اظہار کیا، وہ آج بھی ان کے دل میں محفوظ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر نواز شریف کی حکومت اپنا آئینی دور مکمل کرتی تو آج آزاد کشمیر کو موجودہ مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد وہ آزاد کشمیر آنا چاہتی تھیں، مگر انہیں نواز شریف سے ملاقات کے بعد گرفتار کر لیا گیا کیونکہ مخالفین ان کے کشمیر آنے سے خوفزدہ تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا رشتہ ناقابلِ تقسیم ہے اور جتنا مضبوط پاکستان ہوگا، اتنا ہی مضبوط آزاد کشمیر بھی ہوگا۔

اپنی تقریر میں مخالف سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ نوجوانوں کو احتجاج، انتشار اور تشدد کی طرف لے جاتے ہیں، وہ ان کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔

مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، معیاری تعلیم، ڈگریاں اور روزگار کے مواقع دینا چاہتی ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے حریف جماعتوں کا نام لیے بغیر کہا کہ انتخابی مہم کے دوران بعض رہنما آزاد کشمیر آ کر الزامات اور شکایات کرتے ہیں، حالانکہ یہاں حکومت انہی کی ہے۔ اگر مسائل موجود ہیں تو ان کا جواب بھی انہی کے پاس ہونا چاہیے، نہ کہ دوسروں پر الزام تراشی کی جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے اور اگر عوام نے موقع دیا تو آزاد کشمیر میں بھی ترقی کے نئے باب رقم کیے جائیں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp