LogoTuesday, July, 21, 2026

News Point PK

نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی وضاحت

نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی وضاحت

ویب ڈیسک

21-Jul-2026
|

تازہ ترین

نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی وضاحت

بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے متنازع بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا کہ نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں بلکہ ان کی ذاتی رائے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاع کے مطابق نورین نیازی کا بیان تقریباً تین ماہ پرانا ہے اور یہ ان کے ذاتی خیالات ہیں، پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اتنے عرصے بعد اس بیان کو دوبارہ کیوں سامنے لایا گیا اور کہا کہ متنازع معاملات کو مین اسٹریم میڈیا پر نہیں لانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی اللہ تعالیٰ کا کرم ہے، پوری دنیا نے پاکستان کی کامیابی دیکھی اور ہر پاکستانی کو اس پر فخر ہے، ان کے مطابق پاکستان کا دفاع مضبوط ہے، کوئی دشمن پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا اور اگر دوبارہ کسی نے دشمنی کی کوشش کی تو پہلے سے بھی سخت جواب دیا جائے گا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp