میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ریگل چوک کا نام تبدیل کرکے ختمِ نبوتﷺ چوک رکھنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر کراچی نے میونسپل کمشنر اور سٹی کونسل کے اراکین کے ہمراہ ریگل چوک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا ربیع الاوّل کے موقع پر ختمِ نبوتﷺ چوک کی ازسرِ نو تعمیر و آرائش کی جائے گی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ربیع الاوّل کے دوران شہر بھر میں خصوصی صفائی انتظامات کیے جائیں گے۔
میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں روشنی اور تزئین و آرائش کے انتظامات کیے جائیں گے، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محرم الحرام کے دوران مثالی انتظامات کیے۔
انھوں نے کہا کہ ربیع الاوّل میں بھی شہریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اس مقدس مہینے کے دوران تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں گے۔








