LogoTuesday, July, 21, 2026

News Point PK

سندھ حکومت متحرک، الاٹیز کے حقوق کے تحفظ اور قبضہ مافیا کے خاتمے کیلئے اہم اجلاس

سندھ حکومت متحرک، الاٹیز کے حقوق کے تحفظ اور قبضہ مافیا کے خاتمے کیلئے اہم اجلاس

ویب ڈیسک

21-Jul-2026
|

پاکستان

سندھ حکومت متحرک، الاٹیز کے حقوق کے تحفظ اور قبضہ مافیا کے خاتمے کیلئے اہم اجلاس

کراچی : صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے کہا ہے کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں الاٹیز کو ان کے پلاٹس کا قبضہ نہ ملنا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس کے سدباب کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ کابینہ کی جانب سے شدید تحفظات ہیں ۔ سندھ کابینہ نے اس حوالے سے ایک سب کمیٹی بنائی ہے، جو ان تمام الاٹیز کو الاٹ شدہ پلاٹس کا ان کو قبضہ دلوانے کے لئے تمام۔ اقدامات بروئے کار لائے گی۔

جن جن اتھارٹیز کی زمینوں پر قبضہ ہے، ان زمینوں پر ترقیاتی کاموں کا نہ ہونا یا زمین کی ان اتھارٹیز کو قبضہ ملنے سے قبل ان کو الاٹ کیا گیا ہے ان تمام کی رپورٹ ایک ہفتہ میں طلب کی گئی ہے ۔

افسوس ناک ہے کہ کسی بھی اتھارٹی کے پاس ایسا کوئی ڈیٹا اس وقت موجود نہیں کہ ان کی اتھارٹی میں کتنے لوگوں کو ابھی تک کسی وجہ سے ان کے پلاٹس کا قبضہ نہیں دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سندھ کابینہ کی سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری بلدیات سندھ ڈاکٹر وسیم شمشاد، کے ڈی اے، ایم ڈی اے، ایل ڈی اے، ایچ ڈی اے، ایس ڈی اے سمیت تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ڈی جیز سمیت اعلیٰ افسران موجود تھے۔

اجلاس میں سرکاری پلاٹس کی الاٹمنٹ کے باوجود ان پلاٹس کے الاٹیز کو قبضہ نہ دئیے جانے کے سدباب کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کنونئیر کمیٹی صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبائی محتسب اعلیٰ اور معزز عدلیہ کی جانب سے الاٹیز کو ان کے پلاٹس کا قبضہ دئیے جانے کے حوالے سے تمام ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ ایک نہایت سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس کا سدباب ضروری ہے۔

وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا کہ افسوس کہ کسی بھی اتھارٹی کے پاس اس طرح کے الاٹیز کا مکمل کوئی ڈیٹا نہیں ہے، تمام اتھارٹیز کو ایک ہفتہ کی مہلت دے رہے ہیں کہ وہ اپنے ایسے تمام الاٹیز اور پلاٹس کا مکمل ریکارڈ مزکورہ کمیٹی کے پاس جمع کروائیں۔

صوبائی وزراء نے کہا کہ لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کے ڈی اے اور ایم ڈی اے نے کئی زمینوں پر قبضہ واہگزار کروایا ہے اور ہم تمام اتھارٹیز کو ہدایات جاری کررہے ہیں کہ وہ پہلے مرحلے میں ان تمام زمینوں سے قبضہ ختم کروائیں جہاں کی الاٹمنٹ کردی گئی ہے ۔

صوبائی وزراء نے کہا کہ جن زمینوں پر لینڈ گریبرز قبضہ خالی نہیں کررہے ہیں ان سے قبضہ خالی کروانے کے لئے پولیس، رینجرز اور دیگر امن و امان کی بحالی کے اداروں کے ذریعے قبضہ ختم کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کے ممبر میں وزیر داخلہ بھی شامل ہیں اور اس سلسلے میں تمام قبضہ کی جانے والی زمینوں اور پلاٹس کی رپورٹ مرتب کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں تاکہ محکمہ داخلہ بھی اس پر فوری ایکشن لے۔

صوبائی وزراء نے کہا کہ جن جن الاٹیز کو پلاٹس الاٹ کئے جا چکیں ہیں انہیں ہر صورت پلاٹ کا قبضہ دیا جائے گا اور الاٹمنٹ نہ ہونے کی جو جو وجوہات ہیں اس کی مکمل تفصیلات ایک ہفتہ میں کمیٹی کو پیش کی جائیں۔

صوبائی وزراء نے تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ڈی جیز کو ہدایات دی کہ جن زمینوں پر انکروچمنٹ ہے، کن کن زمینوں پر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے یا جن الاٹیز کو زمین کی عدم دستیابی کے باوجود الاٹمنٹ کی گئی ہے اس کی رپورٹ بھی اس کمیٹی کو پیش کی جائے ۔

صوبائی وزراء نے کہا کہ اگر کسی اتھارٹی کو زمین کا ریونیو بورڈ سے کوئی معاملہ ہے، یا زمین کی موٹیشن یا دیگر مسائل ہیں اس کی بھی تفصیلات پیش کی جائیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp