پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران میں وفاقی وزرا غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر معاملے کو مزید پیچیدہ بنارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کامیابی کو پاکستان کی کامیابی سمجھتا ہوں مگر آزاد کشمیر کا معاملہ اب بحران کی شکل اختیار کرگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران میں بعض وفاقی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے معاملات کو بہتر بنانے کے بجائے مزید پیچیدہ کیا، اختلافِ رائے اپنی جگہ، مگر ذمہ دار عہدوں پر موجود افراد کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جو کشیدگی میں اضافہ کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر کوئی وفاقی وزیر اپنے نامناسب الفاظ پر نہ معذرت کرے اور نہ ہی اپنے مؤقف پر نظرِ ثانی کرے، تو اس سے یہی تاثر جاتا ہے کہ وفاقی حکومت ان بیانات کی تائید کر رہی ہے۔








