LogoTuesday, July, 21, 2026

News Point PK

پٹرول پمپ مالکان کی حکومت کو ڈیڈ لائن، مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پٹرول پمپ مالکان کی حکومت کو ڈیڈ لائن، مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک

21-Jul-2026
|

بزنس

پٹرول پمپ مالکان کی حکومت کو ڈیڈ لائن، مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر انعام الحق چوہدری نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہمایوں خان نے آج ملک بھر کے پٹرول پمپ مالکان کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے کی کال دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس کال کا مقصد آج 4 بجے ایسوسی ایشن کی وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے اہم ملاقات ہے، ہمارے مطالبات بالکل جائز ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتوں کا تعین قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول ڈیلرز کو مارجن میں اضافہ ناگزیر ہے، موجودہ مارجن پر ہمارا معاشی قتل ہے، حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کے نظام کو سٹریم لائن کرنا ہوگا، اس مارجن پر پٹرول پمپ چلانا ناممکن ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اگر آج کی ملاقات نتیجہ خیز نہ ہوئی تو ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کردئے جائیں گے، وزیرپٹرولیم سے ملاقات کے بعد اہم پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp