LogoTuesday, July, 21, 2026

News Point PK

خلیجی کشیدگی برقرار، پھر بھی عالمی مارکیٹ خام تیل سستا

خلیجی کشیدگی برقرار، پھر بھی عالمی مارکیٹ خام تیل سستا

ویب ڈیسک

21-Jul-2026
|

تازہ ترین

خلیجی کشیدگی برقرار، پھر بھی عالمی مارکیٹ خام تیل سستا

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور حالیہ فوجی حملوں کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز کمی دیکھنے میں آئی۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کار ممکنہ سفارتی پیش رفت اور جنگ بندی کی امید کے باعث محتاط انداز اختیار کیے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 78 سینٹ یا تقریباً 0.9 فیصد کمی کے بعد 88.44 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 73 سینٹ یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 82.50 ڈالر فی بیرل رہی، جبکہ ستمبر میں فراہمی کے لیے ڈبلیو ٹی آئی کے زیادہ فعال معاہدے کی قیمت بھی 41 سینٹ یا 0.5 فیصد کمی کے بعد 82.07 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی ایک اہم وجہ وہ اطلاعات ہیں جن کے مطابق مختلف بین الاقوامی ثالث امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مالیاتی ادارے آئی این جی کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر مجوزہ جنگ بندی پر اتفاق ہو جاتا ہے تو جون میں طے پانے والی امریکا اور ایران کی مفاہمتی یادداشت کو دوبارہ فعال کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے جس سے خطے میں کشیدگی میں کمی آنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان تازہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یمن کی حوثی تنظیم کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف ممکنہ بحری ناکہ بندی کی دھمکی نے بھی سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ سفارتی کوششوں سے مارکیٹ کو وقتی سہارا ملا ہے تاہم خلیجی خطے میں جاری کشیدگی، آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر کی صورتحال اب بھی عالمی توانائی کی منڈی کے لیے ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ چند روز میں امریکا ایران مذاکرات، ممکنہ جنگ بندی اور خلیجی خطے کی سکیورٹی صورتحال تیل کی قیمتوں کے رخ کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp