LogoTuesday, July, 21, 2026

News Point PK

امریکا، ایران کشیدگی نے عالمی معیشت کو ہلا دیا، تیل مہنگا، اسٹاک مارکیٹوں میں مندی

امریکا، ایران کشیدگی نے عالمی معیشت کو ہلا دیا، تیل مہنگا، اسٹاک مارکیٹوں میں مندی

ویب ڈیسک

21-Jul-2026
|

بزنس

امریکا، ایران کشیدگی نے عالمی معیشت کو ہلا دیا، تیل مہنگا، اسٹاک مارکیٹوں میں مندی

مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے اثرات عالمی مالیاتی منڈیوں پر نمایاں ہونے لگے ہیں۔ جغرافیائی و سیاسی خدشات میں اضافے کے باعث خام تیل کی قیمتیں کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جبکہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں فروخت کا رجحان بڑھنے سے سرمایہ کار محتاط دکھائی دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل تقریباً 4 فیصد اضافے کے بعد 87.33 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 82.09 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔ اسی طرح مربان کروڈ 80.77 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی مڈلینڈ 81.81 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی تو آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کی عالمی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے، جس کے پیش نظر توانائی کی مصنوعات کی خریداری میں تیزی آ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق خام تیل کے ساتھ ساتھ امریکی گیسولین فیوچرز، ڈچ ٹی ٹی ایف نیچرل گیس، امریکی نیچرل گیس اور جاپان-کوریا ایل این جی بینچ مارک کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادھر توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور جنگی خدشات نے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی متاثر کیا۔ امریکا میں وال اسٹریٹ کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں ایس اینڈ پی 500، ناسڈیک اور ڈاؤ جونز انڈیکس دباؤ کا شکار رہے، جبکہ یورپ کی بڑی اسٹاک مارکیٹوں، خصوصاً جرمنی اور فرانس میں بھی نمایاں مندی دیکھی گئی۔ برطانیہ کی مارکیٹ کو صرف بڑی تیل کمپنیوں کے حصص نے سہارا دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو نہ صرف عالمی توانائی کی قیمتیں مزید بلند ہو سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت کو بھی نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp