پاکستانی نوجوانوں کا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں رجحان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے دلچسپی کا باعث ہے ، وزیراعظم

ویب ڈیسک
خاص خبریں

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی ڈیجیٹل آپریٹر کمپنیVEON گروپ کے چیف ایگزیکٹو افیسرکان ترزی اوعلو کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر وفد کو خوش آمدید کہا اورخیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا بین الاقوامی سرمایہ کاروں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے حکومت پر عزم ہے۔ پاکستان معیشت کے شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن کو اپناتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔
ملک میں ٹیلی کام آپریٹرز کو 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کے بعد عوام کو معیاری انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تعمیری شرکت سے ملک کی معیشت اور دیگر معیاری سروسز کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
پاکستان کی نوجوان آبادی کا ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں رحجان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے۔
اس موقع پر عالمی ڈیجیٹل آپریٹر VEON گروپ کے چیف ایگزیکٹو افیسر کان ترزی اوعلو نے وزیراعظم ہاوس آمد پر وزیراعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
کان ترزی اوعلو نے کیش لیس اکانومی اور معیشت کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے لیے وزیراعظم کی نگرانی میں حکومت کی جانب سےکیے گئے اقدامات کی خصوصی طور پر تعریف کی۔
مزید براں انہوں نے اپنی کمپنی کی طرف سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری بڑھانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر براۓ اقتصادی امور احد خان چیمہ،جیز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو افیسر عامر ابراہیم اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔
نمایاں خبریں
10 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے، وزیراعظم

راولپنڈی میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس، دھرنے، مظاہروں پر پابندی

پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کو حادثہ، دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

بنوں: نادرا آفس پر مسلح افراد کا حملہ،2 پولیس اہلکار شہید

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ملک کے مختلف شہروں میں 7 آپریشنز، 8 ملزمان گرفتار
