LogoWednesday, April, 8, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

بنوں: نادرا آفس پر مسلح افراد کا حملہ،2 پولیس اہلکار شہید

بنوں: نادرا آفس پر مسلح  افراد کا حملہ،2 پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک

06-Apr-2026
|

خاص خبریں

بنوں: نادرا آفس پر مسلح  افراد کا حملہ،2 پولیس اہلکار شہید

بنوں کے علاقے بکاخیل میں نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل رفیع اللہ اور کانسٹیبل گل شاہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نمایاں خبریں