وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین

ویب ڈیسک
خاص خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے بھی کابینہ ارکان نے ڈسک بجائے، کابینہ ارکان نے وزیراعظم کو بھی مبارکباد پیش کی۔
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لبنان سمیت مختلف خطوں میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مطابق یہ جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے جسے خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام دانشمندی اور دور اندیشی کا مظہر ہے۔
وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ ایران اور امریکا کے وفود کو جمعہ، 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے تاکہ تمام تنازعات کے حتمی حل کے لیے مزید مذاکرات کیے جا سکیں۔
نمایاں خبریں
محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اہم اجلاس طلب، ملک بھر میں احتجاجی تحریک سے متعلق مشاورت ہوگی

پاکستان عالمی توجہ کا مرکز، امریکا ایران مذاکرات کی کوریج کیلئے بین الاقوامی میڈیا بڑی تعداد میں پہنچے گا

10 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے، وزیراعظم

راولپنڈی میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس، دھرنے، مظاہروں پر پابندی

پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کو حادثہ، دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
