10 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
خاص خبریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لبنان سمیت مختلف خطوں میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق یہ جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے جسے خطے میں امن کے قیام کیلئےایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام دانشمندی اور دور اندیشی کا مظہر ہے۔
وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ ایران اور امریکا کے وفود کو جمعہ، 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے تاکہ تمام تنازعات کے حتمی حل کے لیے مزید مذاکرات کیے جا سکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں فریقین نے غیر معمولی فہم و فراست کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے اور آنے والے دنوں میں مزید مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔
نمایاں خبریں
پاکستان عالمی توجہ کا مرکز، امریکا ایران مذاکرات کی کوریج کیلئے بین الاقوامی میڈیا بڑی تعداد میں پہنچے گا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین

راولپنڈی میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس، دھرنے، مظاہروں پر پابندی

پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کو حادثہ، دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

بنوں: نادرا آفس پر مسلح افراد کا حملہ،2 پولیس اہلکار شہید
