پاکستان عالمی توجہ کا مرکز، امریکا ایران مذاکرات کی کوریج کیلئے بین الاقوامی میڈیا بڑی تعداد میں پہنچے گا

ویب ڈیسک
خاص خبریں

امریکا اور ایران سیز فائر کے بعد پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا جب کہ امریکا ایران مذاکرات بروز جمعہ 10 اپریل کو آسلام آباد میں ہونگے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کو اسلام اباد میں ہونے والے مذاکرات کی کوریج کے لیے عالمی میڈیا کی بڑی تعداد پاکستان پہنچے گی۔
بیرون ممالک کے صحافیوں نےپاکستان ویزہ کے لیے درخواست کردی، پوری دنیا کا میڈیا ان مذاکرات کو کور کرنے کا خواہاں ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا اور یورپی ممالک سے بڑی تعداد میں صحافی پاکستان پہنچیں گے، بھارت سے بھی صحافیوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچے گی، دہلی میں ویزہ کے خواہشمند صحافیوں نے ہائی کمشن سے رابطہ کیا ہے۔
نمایاں خبریں
محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اہم اجلاس طلب، ملک بھر میں احتجاجی تحریک سے متعلق مشاورت ہوگی

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین

10 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے، وزیراعظم

راولپنڈی میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس، دھرنے، مظاہروں پر پابندی

پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کو حادثہ، دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
