LogoWednesday, April, 8, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اہم اجلاس طلب، ملک بھر میں احتجاجی تحریک سے متعلق مشاورت ہوگی

محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اہم اجلاس طلب، ملک بھر میں احتجاجی تحریک سے متعلق مشاورت ہوگی

ویب ڈیسک

08-Apr-2026
|

خاص خبریں

محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اہم اجلاس طلب، ملک بھر میں احتجاجی تحریک سے متعلق مشاورت ہوگی

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس آج محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہوگا جہاں اہم سیاسی امور پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجا سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ملک بھر میں احتجاجی تحریک سے متعلق حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

نمایاں خبریں