LogoWednesday, April, 8, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

راولپنڈی میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس، دھرنے، مظاہروں پر پابندی

راولپنڈی میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس، دھرنے، مظاہروں پر پابندی

ویب ڈیسک

07-Apr-2026
|

خاص خبریں

راولپنڈی میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس، دھرنے، مظاہروں پر پابندی

اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 6 اپریل سے 20 اپریل تک 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ جلسے، جلوس، دھرنے، احتجاج، مظاہرے اور ریلیاں نکالنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، خطرناک اشیاء ساتھ رکھنے، پیٹرول بم، بال بیرنگ اور لاٹھیاں لے کر چلنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ نفرت انگیز تقاریر، اشتعال انگیزی، ڈبل سواری اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی اداروں کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کی۔

اجلاس میں اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والی سرگرمیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نمایاں خبریں