اینٹی نارکوٹکس فورس کے ملک کے مختلف شہروں میں 7 آپریشنز، 8 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
خاص خبریں

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 آپریشنز کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 8 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 220.98 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
سی پیک روڈ پنجگور کے قریب ایک گاڑی سے 138 کلوگرام آئس، 29 کلوگرام ہیروئن اور 9 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد میں کھنہ پل کے قریب گاڑی سے 8.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جہاں ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور کے بند روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کے قبضے سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، جبکہ اشرف شہید پوسٹ کے قریب مزید 2 ملزمان سے 520 گرام ہیروئن برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم سے 1 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ راولپنڈی میں ایئرپورٹ روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 50 گرام آئس اور 10 گرام کوکین برآمد کی گئی۔ چاغی کے علاقے کلی رسول بخش کے قریب جھاڑیوں سے 30 کلوگرام افیون بھی برآمد کی گئی۔
اے این ایف حکام کے مطابق تمام کارروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
نمایاں خبریں
پاکستان عالمی توجہ کا مرکز، امریکا ایران مذاکرات کی کوریج کیلئے بین الاقوامی میڈیا بڑی تعداد میں پہنچے گا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین

10 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے، وزیراعظم

راولپنڈی میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس، دھرنے، مظاہروں پر پابندی

پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کو حادثہ، دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
