حج کے روحانی سفر نے دل و روح کو نئی روشنی دی، وسیم اکرم

ویب ڈیسک
خاص خبریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حج کی ادائیگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے حجِ بیت اللّٰہ کی سعادت سے نوازا۔
وسیم اکرم نے لکھا ہے کہ بہت سے لوگوں نے قیاس و گمان کیا کہ یہ سفر کس نے کروایا اور کیسے ہوا، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ میرا خالص ذاتی فیصلہ تھا۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنے دل میں ایک روحانی منزل پائی جہاں حج کا فرض ادا کرنا ضروری ہو گیا، اس مقدس سفر نے میری روح میں ایک ایسی الہٰی چنگاری روشن کر دی ہے جو ہمیشہ جلتی رہے گی۔
سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ دعا ہے کہ میرے جیسے بہت سے بھائی اور بہنیں بھی اس روحانی سفر کا حوصلہ کریں، حج کی سعادت حاصل کریں اور اسی لُطفِ الہٰی سے سرشار ہوں۔
نمایاں خبریں
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

محکمہ موسمیات کی سندھ کے چند اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ، وزیراعلیٰ سندھ کی نئے ڈی ایس پیز کو مبارکباد

سہیل آفریدی سے اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، علی امین وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے تھے، گورنر کے پی

اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، 3 خواتین سمیت 10 منشیات فروش گرفتار

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally