اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، 3 خواتین سمیت 10 منشیات فروش گرفتار

ویب ڈیسک
خاص خبریں

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے قریبی علاقوں اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 کارروائیوں کےدوران 3 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار کرکے 21 لاکھ سے زائد مالیت کی 14.845 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 745گرام آئس برآمد کر کے 3ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ رنگ روڈ پشاور کے قریب خاتون کے قبضے سے 500گرام آئس برآمد کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسی طرح اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 6کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
اے این ایف کے مطابق دیگر کارروائیوں میں سرنان ڈسٹرکٹ پشین میں ہوٹل کے قریب 2خواتین کے قبضے سے 4کلوگرام آئس، اٹک کے قریب گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک اور کارروائی میں ریلوے لائن روڈ پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2کلوگرام چرس برآمد کی گئی، کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
نمایاں خبریں
سانگھڑ کے بچے کی نایاب آنکھوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

محکمہ موسمیات کی سندھ کے چند اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ، وزیراعلیٰ سندھ کی نئے ڈی ایس پیز کو مبارکباد

سہیل آفریدی سے اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، علی امین وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے تھے، گورنر کے پی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally