نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ، وزیراعلیٰ سندھ کی نئے ڈی ایس پیز کو مبارکباد

ویب ڈیسک
خاص خبریں

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈمی میں سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کا پولیس افسران کی پیشہ ورانہ تربیت میں اہم کردار ہے، تربیت مکمل کرنے والے ڈی ایس پیز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آپ نے انتہائی پیشہ ورانہ تربیت کا عمل مکمل کیا ہے، ڈی ایس پیز نے میدان عمل میں عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرنی ہے اور پولیس پر عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں قانون نافذ کرنے والے ادارں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مرادی علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے میں سندھ پولیس کی بہادری، عزم اور لگن غیر متزلزل ہے۔
نمایاں خبریں
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

محکمہ موسمیات کی سندھ کے چند اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

حافظ نعیم الرحمن کا پیٹرولیم مصنوعات پر 122 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ

سہیل آفریدی سے اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، علی امین وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے تھے، گورنر کے پی

حج کے روحانی سفر نے دل و روح کو نئی روشنی دی، وسیم اکرم

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally