محکمہ موسمیات کی سندھ کے چند اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک
خاص خبریں

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل تک صوبہ سندھ اکثر اضلاع میں درمیانی سے شدید ہیٹ ویو کی صور تحال برقرار رہنے کا امکان ہے جب کہ صوبے کے چند اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔
اس کے زیر اثر کر، کار پر، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تھر پارکر، بدین، حیدر آباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ، میر پور خاص، جامشورو، سانگھڑ کے اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 تا47 گری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
شدید گرمی اور ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کی وجہ سے یکم جون کو قمبر شہداد کوٹ ، دادو، میر پور خاص اور تھر پار کر کے اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔
نمایاں خبریں
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ، وزیراعلیٰ سندھ کی نئے ڈی ایس پیز کو مبارکباد

سہیل آفریدی سے اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، علی امین وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے تھے، گورنر کے پی

حج کے روحانی سفر نے دل و روح کو نئی روشنی دی، وسیم اکرم

اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، 3 خواتین سمیت 10 منشیات فروش گرفتار

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally