حافظ نعیم الرحمن کا پیٹرولیم مصنوعات پر 122 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ

ویب ڈیسک
پاکستان

جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں پیٹرولیم لیوی ختم اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے نہیں بلکہ فوری طور پر 122 روپے کمی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، اس لیے عوام کو بھی اس کا مکمل ریلیف ملنا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے ۔ حکومت پیٹرول کی قیمت کو 250 روپے فی لیٹر کی سطح پر بحال کرے۔ اگر حکومت آئندہ 2 سال کے لیے 250 روپے فی لیٹر کو زیادہ سے زیادہ قیمت قرار دیدے تو معیشت میں تیزی آئے گی اور آمدن کے اہداف بھی پورے ہونے لگیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ٹیکس جمع کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی کا استعمال عوام کی جیب پر ڈاکا بھی ہے اور معیشت کی بربادی کا سامان بھی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی بلند لاگت کاروباری سرگرمیوں، صنعت اور عام شہریوں پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے، جس کے اثرات پورے معاشی نظام پر مرتب ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف کو واضح انکار کرنے کی ضرورت ہے ۔ قومی مفاد میں ایسے فیصلے کیے جانے چاہییں جو عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کریں۔
حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔
نمایاں خبریں
سانگھڑ کے بچے کی نایاب آنکھوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ، وزیراعلیٰ سندھ کی نئے ڈی ایس پیز کو مبارکباد

سہیل آفریدی سے اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، علی امین وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے تھے، گورنر کے پی

گڈز ٹرانسپورٹرز کا حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم، کرایوں میں فوری کمی کا اعلان

وزیراعظم کا عوام کو بڑا ریلیف ، پیٹرول اور ڈیزل 22 روپے سستا

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally