LogoSaturday, May, 30, 2026

News Point PK

سانگھڑ کے بچے کی نایاب آنکھوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

سانگھڑ کے بچے کی نایاب آنکھوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

نمائندہ نیوز پوائنٹ

30-May-2026
|

پاکستان

سانگھڑ کے بچے کی نایاب آنکھوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

سانگھڑ کے نواحی علاقے ورکشاپ میں قدرت کا حیرت انگیز کرشمہ، 12 سالہ طاہر ابوپوٹو کی آنکھیں شوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

سانگھڑ کے نواحی علاقے ورکشاپ کے رہائشی 12 سالہ طاہر ابوپوٹو نے شوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، طاہر ابوپوٹو کی آنکھوں کا انوکھا رنگ دیکھ کر لوگ حیران ہیں

ان کی ایک آنکھ سفید جبکہ دوسری نیلی ہے، جو قدرت کا بے مثال کرشمہ قرار دیا جارہا ہے، یہ بچے کی منفرد خصوصیت دیکھ کر نہ صرف مقامی لوگ بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی متحیر ہیں

مقامی ذرائع کے مطابق طاہر ابوپوٹو نے بتایا کہ وہ تعلیم حاصل نہیں کرتا کیونکہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا مقصد صرف کمانا ہے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پڑھائی کا موقع پر ملا تو پاک فوج کا افسر بن کر ملک کی خدمت کروں گا

پاکستان میں ایسے انوکھے آنکھوں کے مالک افراد کی مثالیں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں، جہاں پہلے ایک چائے والے کی آنکھیں لوگوں کو حیران کرچکی ہیں

اب ورکشاپ کا یہ بچہ اپنی منفرد آنکھوں کے باعث خبروں کی زینت بن چکا ہے، یہ واقعہ نہ صرف قدرت کی خوبصورتی کا مظہر ہے بلکہ سماجی میڈیا پر دلچسپی اور تجسس کا سبب بھی بنا ہوا ہے

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp