LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

روسی صدر کی ایرانی قیادت کو سفارتی تعاون کی یقین دہانی

روسی صدر کی ایرانی قیادت کو سفارتی تعاون کی یقین دہانی

ویب ڈیسک

08-Oct-2026
|

بین الاقوامی

روسی صدر کی ایرانی قیادت کو سفارتی تعاون کی یقین دہانی

ماسکو: روس نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے اور تنازع کے سفارتی حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ماسکو کشیدگی کے خاتمے اور معاملے کے سفارتی حل کیلئے ضروری تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔

روسی اور ایرانی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ روس، ایران کے ساتھ جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کے معاہدے کے تحت تعاون جاری رکھے گا۔

روسی صدر نے ایران کے خلاف جارحیت کے دوران ایرانی عوام کے عزم اور ثابت قدمی کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی استقامت نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے۔

پیوٹن نے ثالثی کی کوششوں میں مصروف ممالک کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس بھی مسئلے کا ایسا حل چاہتا ہے جو سفارت کاری کے ذریعے تلاش کیا جائے اور ماسکو اس مقصد کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ضروری معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp