LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

جامعہ کراچی میں نئے وائس چانسلر کی دوڑ تیز، انٹرویوز کا شیڈول جاری

جامعہ کراچی میں نئے وائس چانسلر کی دوڑ تیز، انٹرویوز کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک

06-Jul-2026
|

تعلیم

جامعہ کراچی میں نئے وائس چانسلر کی دوڑ تیز، انٹرویوز کا شیڈول جاری

سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے قائم سرچ کمیٹی نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے امیدواروں کو انٹرویوز کے لیے بلالیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرچ کمیٹی کی جانب سے یہ انٹرویوز 9 جولائی سے شروع ہونگے جو 10 جولائی، 13 اور 14 کو بھی جاری رہیں گے۔ انٹرویوز کے لیے امیدواروں کو خطوط جاری ہونا شروع ہوگئے ہیں واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی موجودہ 4 سالہ مدت 28 جولائی کو پوری ہورہی ہے۔

امکان ہے کہ اس مدت تک نئے مستقل وائس چانسلر کا تقرر نہیں ہوپائے گا اور مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک موجودہ وائس چانسلر کو ہی یونیورسٹی کی قیادت کا عارضی چارج سونپا جاسکتا ہے۔ البتہ، یونیورسٹی اور اس سے باہر بھی کئی افراد عارضی چارج لینے کے خواہشمند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی اسامی کے لیے کل 52 امیدواروں نے درخواست دی تھی جس میں سے 46 کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp