LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

نئے صوبے کا مسئلہ پریس کانفرنس سے نہیں، آئینی طریقہ کار سے حل ہوگا، مرتضیٰ وہاب

نئے صوبے کا مسئلہ پریس کانفرنس سے نہیں، آئینی طریقہ کار سے حل ہوگا، مرتضیٰ وہاب

ویب ڈیسک

22-Aug-2026
|

تازہ ترین

نئے صوبے کا مسئلہ پریس کانفرنس سے نہیں، آئینی طریقہ کار سے حل ہوگا، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے صنعتی علاقوں کی ترقی کے لیے 9 ارب 25 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ترقیاتی کام دسمبر تک مکمل کرلیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بی ایریا ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صنعتی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں بھی صنعتی علاقوں کے لیے مزید فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

میئر کراچی نے بتایا کہ جدید فائر بریگیڈ نظام کے لیے 7 ارب روپے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، جبکہ خراب فائر ٹینڈرز کی بحالی بھی جاری ہے اور محکمہ فائر بریگیڈ میں نئی بھرتیوں کے لیے اجازت طلب کرلی گئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق کراچی کا پانی کا مسئلہ سنگین ہے، صنعتی علاقوں کو روزانہ 15 کروڑ گیلن پانی درکار ہے۔ ہارون آباد میں پاکستان کا پہلا انڈسٹریل واٹر پارک ٹیسٹنگ کے لیے فعال کردیا گیا ہے، جہاں ٹریٹمنٹ کے بعد صنعتوں کو ساڑھے 3 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل واٹر پارک کا افتتاح ستمبر میں چیئرمین پیپلز پارٹی کریں گے، جبکہ پاکستان کے پہلے بریسٹ سرجری سینٹر کا افتتاح بھی اسی ماہ متوقع ہے۔

نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے پر میئر کراچی نے کہا کہ پریس کانفرنس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، آئین کے مطابق نئے صوبے کے قیام کے لیے اسمبلی میں قرارداد پیش کرنا ضروری ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp