کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1029 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے فی 10 گرام ہوگئی۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 66 روپے اضافے سے 6 ہزار 588 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھی، جہاں فی اونس سونا 12 ڈالر اضافے کے بعد 4150 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔








