LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

مکہ الائنس کے تحت پاکستانی دستوں کی موجودگی مسلم امہ کے اتحاد کی علامت ہے، مراد علی شاہ

مکہ الائنس کے تحت پاکستانی دستوں کی موجودگی مسلم امہ کے اتحاد کی علامت ہے، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک

08-Oct-2026
|

پاکستان

مکہ الائنس کے تحت پاکستانی دستوں کی موجودگی مسلم امہ کے اتحاد کی علامت ہے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی تعلقات تاریخی معاہدوں اور دیرینہ دوطرفہ تعاون کا تسلسل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کی ہر کسوٹی پر پورے اترے ہیں، یہ تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں کے رشتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مکہ الائنس کے تحت سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی موجودگی مسلم امہ کے اتحاد کی علامت ہے، جبکہ ترجمان افواج پاکستان نے دوطرفہ دفاعی تعاون اور تاریخی حقائق پر مؤثر انداز میں روشنی ڈالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری پاکستان کیلئے ہمیشہ اہم ترجیح رہی ہے، سندھ کے عوام اور حکومت پاک سعودی تاریخی و تزویراتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور سلامتی پاکستان کی اپنی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر استوار ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp