LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مزید مضبوط، حکومت سازی کا مرحلہ شروع

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مزید مضبوط، حکومت سازی کا مرحلہ شروع

ویب ڈیسک

24-Aug-2026
|

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مزید مضبوط، حکومت سازی کا مرحلہ شروع

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد مسلم لیگ ن نے واضح برتری حاصل کرلی ہے، جس کے ساتھ ہی نئی حکومت کی تشکیل کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 8 مخصوص نشستوں میں سے 6 پر کامیابی نے مسلم لیگ ن کی حکومت سازی کی پوزیشن مضبوط کردی۔

ٹیکنوکریٹ نشست پر ن لیگ کے بیرسٹر افتخار گیلانی 26 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار علی کو 12 ووٹ ملے۔

علماء و مشائخ کی مخصوص نشست بھی مسلم لیگ ن کے محمد مظہر سعید نے 26 ووٹ حاصل کرکے جیت لی، جبکہ پیپلز پارٹی کے حافظ طارق کو 12 ووٹ ملے۔

خواتین کی 5 مخصوص نشستوں میں سے 3 پر مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم زمان، مریم ادریس اور سحرش قمر کامیاب ہوئیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی فرزانہ یعقوب اور زوبیہ خورشید راجہ بھی خواتین کی مخصوص نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی عددی برتری مزید مستحکم ہوگئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد بھی 14 تک پہنچ گئی ہے۔

اوورسیز نشست پر عبدالرحمان آرائیں پہلے ہی بلامقابلہ رکن اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔

مخصوص نشستوں کے نتائج مکمل ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا اگلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے اور وزیراعظم کے انتخاب کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن اب حکومت بنانے کی مضبوط پوزیشن میں آچکی ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp