LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

معاہدہ مکہ عالم اسلام کیلئے خوش آئند قرار ، ایران کو بھی شامل کیا جائے، جماعت اسلامی

معاہدہ مکہ عالم اسلام کیلئے خوش آئند قرار ، ایران کو بھی شامل کیا جائے، جماعت اسلامی

ویب ڈیسک

09-Aug-2026
|

تازہ ترین

معاہدہ مکہ عالم اسلام کیلئے خوش آئند قرار ، ایران کو بھی شامل کیا جائے، جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں ہونے والے دفاعی معاہدے کو عالم اسلام کے لیے خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس میں ایران کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق مکہ معاہدے کو وسعت دے کر ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے تاکہ ایک مؤثر مشترکہ دفاعی نیٹ ورک تشکیل دیا جاسکے۔

انہوں نے افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے بھی جرگے کی تشکیل کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ جرگہ تجارت، امن و امان اور باہمی تعلقات کے معاملات کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوات کے حالیہ واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا اور اندرونی حالات بہتر بنانا ضروری ہے تاکہ بیرونی مداخلت کا راستہ روکا جاسکے۔

امیر جماعت اسلامی نے دعویٰ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوسکا، جنوبی اضلاع میں تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ پاک افغان سرحد پر تجارت بھی متاثر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

مہنگائی کے معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام پر پٹرول اور مختلف ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیائے ضروریہ پر ٹیکسز ختم کرنے اور پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 7 اگست کا جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف احتجاج کامیاب رہا، اب 16 اگست کو ملک بھر میں دھرنے دیے جائیں گے۔

انہوں نے نوجوانوں سمیت تمام طبقات سے دھرنوں میں بھرپور شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ پرامن احتجاج عوام کا آئینی حق ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp