LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

لانگ مارچ کسی دباؤ میں ختم نہیں ہوگا، کنجی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، شوکت یوسفزئی

لانگ مارچ کسی دباؤ میں ختم نہیں ہوگا، کنجی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک

07-Oct-2026
|

تازہ ترین

لانگ مارچ کسی دباؤ میں ختم نہیں ہوگا، کنجی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، شوکت یوسفزئی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کسی دباؤ کے تحت ختم نہیں ہوگا، اسے ختم کرنے کا فیصلہ صرف بانی پی ٹی آئی ہی کرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو طلب کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گورنر نے کس حیثیت میں دونوں افسران کو طلب کیا، وہ اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے اختیارات محدود ہیں۔ وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صرف میڈیا پر مذاکرات کی بات نہ کی جائے، اگر حکومت کے پاس اختیار ہے تو اپوزیشن کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کی کنجی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے اور یہ کسی دباؤ کے نتیجے میں ختم نہیں ہوگا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp