LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، کسی خطرے کی بات نہیں، طارق فضل چوہدری

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، کسی خطرے کی بات نہیں، طارق فضل چوہدری

ویب ڈیسک

25-Aug-2026
|

تازہ ترین

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، کسی خطرے کی بات نہیں، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، حکومت مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہے اور اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منتقلی سے متعلق کہا کہ حکومت کو اندازہ تھا کہ شفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز منتقل کرنے کے فیصلے پر میڈیا میں بحث ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس صورتحال سے پیدا ہونے والے شور سے بچ سکتی تھی، تاہم اگر سیکیورٹی خدشات موجود تھے تو عمران خان کی منتقلی کا فیصلہ درست تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ ان کی صحت کے معاملے میں بھی حکومت کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو کوئی نقصان پہنچا اور بعد میں یہ ثابت ہوا کہ علاج میں تاخیر ہوئی تو یہ حکومت کے لیے بڑا داغ ہوگا، جس سے کوئی بھی بچنا چاہے گا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp