حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پیٹرولیم ڈویژن نے تین روز کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرول کی قیمت میں بھی 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 359 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اگست 2026 تک ہوگا۔








