LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

کراچی کے نوجوانوں پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں، فاروق ستار

کراچی کے نوجوانوں پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں، فاروق ستار

ویب ڈیسک

05-Oct-2026
|

تازہ ترین

کراچی کے نوجوانوں پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ میں بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ تعلیمی مواقع کے حوالے سے ناانصافیاں کی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے کہا کہ 2020ء سے ایم ڈی کیٹ کے نظام میں خامیوں کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جبکہ امتحانی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا۔ ان کے مطابق کراچی کے 12 ہزار طلبہ کے لیے صرف 2 امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں طلبہ کا ایم ڈی کیٹ امتحان کھلے میدان میں لیا گیا، جو امیدواروں کے لیے مشکلات کا باعث بنا۔

فاروق ستار نے الزام عائد کیا کہ سندھ کے وسائل اور تعلیم و صحت کے اداروں پر بااثر طبقات کا غلبہ ہے، جبکہ کراچی کے شہری علاقوں کے طلبہ کے مستقبل کو متاثر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ایم ڈی کیٹ کے نظام میں مسلسل مسائل موجود ہیں تو اسے شفاف اور بدعنوانی سے پاک بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیوں نہیں کیے جا رہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے تعلیمی اداروں تک رسائی آسان بنانے اور ایم ڈی کیٹ کے نظام میں شفافیت یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp