LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

بلوچستان میں دہشتگردوں کا مزدور کیمپ پر حملہ، 18 محنت کش اغوا، گارڈ شہید

بلوچستان میں دہشتگردوں کا مزدور کیمپ پر حملہ، 18 محنت کش اغوا، گارڈ شہید

ویب ڈیسک

26-Sept-2026
|

تازہ ترین

بلوچستان میں دہشتگردوں کا مزدور کیمپ پر حملہ، 18 محنت کش اغوا، گارڈ شہید

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع دُکّی میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 18 مزدور مبینہ طور پر اغوا کرلیے گئے، جبکہ فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ نانا صاحب زیارت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حملے کے بعد مسلح افراد کیمپ میں موجود 18 محنت کشوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مغوی مزدوروں کی بازیابی اور حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مجوزہ پولیس قانون کی بعض شقوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہونے چاہئیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایم پی اے کی گرفتاری کیلئے اسپیکر کی اجازت کی شرط قابلِ غور ہے۔ ان کے مطابق اگر کوئی رکن اسمبلی سنگین جرم میں ملوث ہو تو کیا پولیس کارروائی سے قبل اسپیکر سے اجازت لے گی؟

وزیر داخلہ نے کہا کہ فوجداری مقدمات میں قانون کی یکساں عملداری ضروری ہے اور مجوزہ قانون کی متعلقہ شقوں پر وضاحت ہونی چاہیے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp