LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

صوبے میں دہشت گردی، صوبائی حکومت نے سرکس لگا رکھا ہے، گورنر خیبر پختونخوا

صوبے میں دہشت گردی، صوبائی حکومت نے سرکس لگا رکھا ہے، گورنر خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک

08-Oct-2026
|

تازہ ترین

صوبے میں دہشت گردی، صوبائی حکومت نے سرکس لگا رکھا ہے، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صوابی سے گزر کر دکھائے، ہم انتظار کریں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کا مسئلہ موجود ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے ’’سرکس‘‘ لگا رکھا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ 2 ہزار سے بھی کم لوگ ہیں۔ اگر صوبائی حکومت اتنی کمزور اور نااہل ہے کہ اس کے اپنے وزراء اور ارکان اسمبلی گرفتار کیے جا رہے ہیں تو انہیں استعفا دے دینا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما، وزراء اور منتخب نمائندے خود گرفتاریاں دے رہے ہیں جبکہ بعض رہنما روپوش ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ انہوں نے آئین کی کوئی خلاف ورزی کی ہے تو وہ ان کے خلاف عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp