LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

فلسطین کی حمایت اور پٹرولیم لیوی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، حافظ نعیم الرحمن

فلسطین کی حمایت اور پٹرولیم لیوی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک

05-Oct-2026
|

تازہ ترین

فلسطین کی حمایت اور پٹرولیم لیوی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، حافظ نعیم الرحمن

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر دفاعی معاہدہ مسلمانوں کے تحفظ کے لیے ہے تو اس میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کو اپنی جدوجہد تیز کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے اور ظلم کی ہر شکل کے خلاف آواز بلند کی جانی چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن فلسطینیوں کے لیے 10 ارب روپے سے زائد کی امداد بھجوا چکے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی پٹرولیم لیوی کے خلاف بھی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم فلسطینی عوام کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp