LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

فیول سبسڈی اسکیم کی کامیابی، وزیر اعظم کا پر شزا فاطمہ کو تمغہ دیگر ارکان کو شیلڈز دینے کا اعلان

فیول سبسڈی اسکیم کی کامیابی، وزیر اعظم کا پر شزا فاطمہ کو تمغہ دیگر ارکان کو شیلڈز دینے کا اعلان

ویب ڈیسک

10-Oct-2026
|

تازہ ترین

فیول سبسڈی اسکیم کی کامیابی، وزیر اعظم کا پر شزا فاطمہ کو تمغہ دیگر ارکان کو شیلڈز دینے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول پر سبسڈی اسکیم کو کامیابی سے چلانے اور وفاق و صوبوں کے درمیان مؤثر تعاون پر اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کے لیے 23 مارچ کو تمغے جبکہ دیگر متعلقہ ارکان کے لیے شیلڈز دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیول سبسڈی اسکیم سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کی کامیابی وفاق اور صوبوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ پوری ٹیم نے باہمی تعاون اور محنت سے ایک اہم منصوبے کو کامیابی سے آگے بڑھایا، جس کی تکمیل کے حوالے سے مختلف خدشات بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے انتظامی اور مالی معاملات میں وفاق کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس تعاون کے بغیر اسکیم پر مؤثر انداز میں عمل درآمد ممکن نہیں تھا۔ وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کر ان کی معاونت پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد بھی اسی نوعیت کی اسکیم متعارف کرائی گئی تھی، جس میں صوبوں نے بھرپور تعاون کیا اور اس وقت 13 لاکھ ٹوکن جاری ہوئے تھے۔ موجودہ اسکیم کے آغاز پر بھی خدشہ تھا کہ کہیں اس میں دوبارہ تعطل پیدا نہ ہوجائے، تاہم مشترکہ کوششوں سے یہ سلسلہ کامیابی سے جاری رہا۔

ایک کروڑ سے زائد افراد فیول سبسڈی سے مستفید

وزیراعظم کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے ایک کروڑ سے زائد افراد فیول سبسڈی اسکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ موٹر سائیکلوں، چنگ چی رکشوں اور 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 2 ہزار روپے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ براہ راست اور بالواسطہ فوائد کو شامل کیا جائے تو تقریباً 5 کروڑ افراد اس اسکیم سے مستفید ہوئے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ اب تک ایک کروڑ 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں نے اسکیم کے لیے رجسٹریشن کرائی، جبکہ مجموعی طور پر 2 کروڑ 17 لاکھ ٹوکن جاری کیے گئے۔ ان میں سے ایک کروڑ 94 لاکھ ٹوکن کے ذریعے شہریوں نے رعایتی قیمت پر پیٹرول حاصل کیا۔

وزیراعظم کے مطابق ایک کروڑ ایک لاکھ 98 ہزار ریڈیم واوچرز جاری کیے جاچکے ہیں، جبکہ 92 لاکھ 70 ہزار افراد نے دوسری مرتبہ ٹوکن حاصل کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکیم سے تقریباً 96 فیصد موٹر سائیکل سواروں نے فائدہ اٹھایا ہے۔

وفاقی وزرا اور متعلقہ ٹیم کی خدمات کا اعتراف

وزیراعظم نے نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ، وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ، ان کے سیکریٹری اور متعلقہ ٹیم سمیت احسن اقبال، احد چیمہ، عطا اللہ تارڑ، بلال کیانی، مشرف رسول اور آئی ٹی سے وابستہ دیگر حکام کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ فیول سبسڈی اسکیم میں وفاق اور صوبوں نے مل کر کام کیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کو 23 مارچ کے موقع پر تمغے سے نوازا جائے گا، جبکہ اسکیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے دیگر ارکان کو شیلڈز دی جائیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ فیول سبسڈی اسکیم کے تحت شہریوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp