LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

اساتذہ کی حاضری پر کڑی نگرانی، سرکاری اسکولوں میں خودکار حاضری نظام متعارف، وزیر اعلیٰ نے منظورہ دیدی

اساتذہ کی حاضری پر کڑی نگرانی، سرکاری اسکولوں میں خودکار حاضری نظام متعارف، وزیر اعلیٰ نے منظورہ دیدی

ویب ڈیسک

04-Aug-2026
|

تعلیم

اساتذہ کی حاضری پر کڑی نگرانی، سرکاری اسکولوں میں خودکار حاضری نظام متعارف، وزیر اعلیٰ نے منظورہ دیدی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سرکاری اسکولوں میں فیشل ریکگنیشن اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم (FRAMES) کے نفاذ کی منظوری دے دی، جس کا باقاعدہ آغاز 17 اگست سے صوبے کے منتخب اضلاع میں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت محکمۂ اسکول ایجوکیشن کے اجلاس میں وزیر تعلیم سردار علی شاہ، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر تعلیم نے نئے نظام پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیٹا پر مبنی گورننس سے تعلیمی انتظام مزید مؤثر ہوگا اور اس کے لیے تمام تکنیکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے ہر ڈویژن سے ایک ضلع منتخب کیا گیا ہے، جبکہ محدود انٹرنیٹ سہولت والے علاقوں میں بھی یہ نظام مؤثر انداز میں کام کرے گا۔ اسکولوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گئی ہے اور اساتذہ و عملے کی آمد و روانگی کا ریکارڈ فیشل ریکگنیشن کے ذریعے خودکار طور پر محفوظ ہوگا، جس میں رد و بدل ممکن نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں منتخب 6 اضلاع میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے اور 17 اگست سے ان اضلاع میں فریمز سسٹم نافذ کر دیا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اساتذہ کی باقاعدہ حاضری بہتر تعلیمی نتائج کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور ہر بچے کا حق ہے کہ اسے معیاری تعلیم میسر آئے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی نظام میں شفافیت، احتساب اور مؤثر نگرانی کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ابتدائی مرحلے میں اسکولوں کو مکمل تکنیکی معاونت اور مؤثر مانیٹرنگ فراہم کی جائے، جبکہ کامیاب نفاذ کے بعد اس نظام کو مرحلہ وار سندھ کے تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے فریمز کو تعلیمی شعبے میں گورننس اصلاحات کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp