LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

کراچی کی تمام 260 یوسیز کو اسٹریٹ لائٹس فراہم کردی گئیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی کی تمام 260 یوسیز کو اسٹریٹ لائٹس فراہم کردی گئیں، مرتضیٰ وہاب

ویب ڈیسک

21-Aug-2026
|

تازہ ترین

کراچی کی تمام 260 یوسیز کو اسٹریٹ لائٹس فراہم کردی گئیں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی تمام 260 یونین کمیٹیوں کو اسٹریٹ لائٹس فراہم کردی گئی ہیں، جبکہ گلی محلوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بجٹ میں ہر یوسی کے لیے اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی کی منظوری دی گئی تھی، جس پر عملدرآمد مکمل کرلیا گیا ہے۔ شہریوں کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے منصوبوں کی تفصیلات آن لائن بھی دستیاب کی جائیں گی۔

میئر کراچی نے بتایا کہ شہر میں خراب فائر ٹینڈرز کو بھی جلد فعال کردیا جائے گا تاکہ ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ چینی قونصل خانہ کراچی میں فیومیگیشن کے عمل میں تعاون کررہا ہے، جبکہ شہر کے 25 ٹاؤنز میں فیومیگیشن مشینیں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp