پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں دوہرا قانون نہیں چل سکتا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کے کوہاٹی گیٹ پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور کے عوام نے ان کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کی وزیراعلیٰ پر پختونوں کے خلاف بیان دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے تنقید کی۔
وزیراعلیٰ کے پی نے الزام لگایا کہ بلاول بھٹو کے والد خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور مسلم لیگ ن و پیپلز پارٹی ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔








