LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

عمران خان سے بہن نورین نیازی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، علیمہ خان کا عدالتوں سے ریلیف کی امید کا اظہار

عمران خان سے بہن نورین نیازی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، علیمہ خان کا عدالتوں سے ریلیف کی امید کا اظہار

ویب ڈیسک

25-Aug-2026
|

پاکستان

عمران خان سے بہن نورین نیازی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، علیمہ خان کا عدالتوں سے ریلیف کی امید کا اظہار

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کی بہن نورین نیازی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، تاہم ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی بچوں سے تاحال بات نہیں کرائی گئی، جو ان کے بقول توہین عدالت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی اور ڈاکٹر عظمیٰ کی ملاقات بھی نہیں کرائی گئی۔

علیمہ خان نے کہا کہ وہ عدالت کے احکامات کے مطابق چل رہے ہیں اور حکومت کو آخر کس بات کا خوف ہے، یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ اور ڈاکٹر فیصل نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات سے متعلق عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو عدالتوں سے انصاف کی امید ہے اور اگر عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہوا تو لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد متاثر ہوگا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف عدالتوں نے ہی دینا ہے اور ہماری امید بھی عدالتوں سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انصاف فراہم کرنے والے ججز کے ساتھ کھڑے ہیں اور تمام پاکستانیوں کو بھی عدالتوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp