LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

شائے ہوپ کی سنچری، ویسٹ انڈیز نے 250 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

شائے ہوپ کی سنچری، ویسٹ انڈیز نے 250 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

اسپورٹس ڈیسک

10-Oct-2026
|

کھیل

شائے ہوپ کی سنچری، ویسٹ انڈیز نے 250 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ مہمان ٹیم نے 250 رنز کا بڑا ہدف 19ویں اوور میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

رانچی میں کھیلے گئے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کی کامیابی کے مرکزی کردار کپتان شائے ہوپ رہے، جنہوں نے 102 رنز کی ناقابلِ شکست اور جارحانہ اننگز کھیلی۔ شرفین ردرفورڈ نے بھی 84 رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ روومن پاول 24 اور روماریو شیفرڈ 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کے دیگر بلے بازوں میں کامل پُورَن 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ شیمرون ہیٹمائر کوئی رن نہ بنا سکے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ سنجو سیمسن 82 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ایشان کشن نے 43، کپتان شریاس ایر نے 40 اور ابھیشیک شرما نے 20 رنز اسکور کیے۔

تلک ورما 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ شیوم ڈوبے 7 اور نمن دھیر 4 رنز بنا سکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے 3 جبکہ شمار اسپرنگر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ کسی ٹیم نے 250 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 259 رنز کا ہدف حاصل کرکے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp