LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

شرجیل میمن کا پی ٹی آئی پر تنقید، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو اجاگر کرنے پر زور

شرجیل میمن کا پی ٹی آئی پر تنقید، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو اجاگر کرنے پر زور

ویب ڈیسک

08-Oct-2026
|

تازہ ترین

شرجیل میمن کا پی ٹی آئی پر تنقید، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو اجاگر کرنے پر زور

کراچی،: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے، ماضی میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے طالبان کے دفاتر کھولنے سے متعلق بیانات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ طالبان نے بچوں، سیاستدانوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، اس لیے یہ جائزہ لینا چاہیے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی نے دوبارہ شدت کب اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے بیانات کا جواب نہیں دے رہے، تاہم اگر پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزامات عائد کیے جائیں گے تو ان کا جواب دیا جائے گا۔ شرجیل میمن کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں پیپلز پارٹی کے نمائندے بھی شریک تھے۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے، ملک میں جتنی زیادہ صنعتیں قائم ہوں گی اتنے ہی زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں سے متعلق ان کوششوں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ پاکستان میں چینی گاڑیوں کے متعدد پلانٹس قائم ہو رہے ہیں، جبکہ تھر کا کوئلہ سندھ اور ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے سکھر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں کام کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمارا کسی سے مقابلہ نہیں، ہماری توجہ عوامی خدمت اور ترقی پر ہے۔"

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp