شہداد پور ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار ، 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، چار افراد زخمی

نمائندہ نیوز پوائنٹ
پاکستان

سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس 27 اپ کو حادثہ پیش آگیا تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں چار مسافر زخمی ہوگئے
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس 27 اپ کو حادثہ پیش آگیا تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں مقامی انتظامیہ جن میں اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ شہدادپور اور شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بشیر جمالی اپنی ٹیموں کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے
جبکہ ٹرین کی بوگیاں اترنے سے مسافر محفوظ رہے عینی شاہدین کے مطابق حادثہ لائن تبدیلی کے وقت پیش آیا جس میں چار مسافر زخمی ہوئے
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ کے بعد آپ اور ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بند ہوگیا اور تمام گاڑیوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے ٹریک بحال ہونے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں
مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرین کی رفتار کم ہونے کے باعث ہم بڑے سانحے سے بچ گئے اس وقت ٹرینوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور سفر کرنے سے ڈر لگنے لگا ہے ٹرین میں ٹکٹ لیکر بیٹھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خیریت سے گھر پہنچ جائیں
مسافروں نے فوری طور پر غفلت برتنے والے ملوث عملے کے خلاف کارروائی کریں جبکہ اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہمیں جیسے ہی اطلاع موصول ہوئی دس منٹ میں جائے حادثہ پر ہم اپنی ٹیموں کے ہمراہ پہنچے
جہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مسافروں کیلئے طبی، غذائی، سفری سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے
نمایاں خبریں
عوام دوست مویشی منڈی میں 99 فیصد جانور فروخت، بیوپاریوں کی واپسی، کراچی والوں سے اظہار تشکر

فواد چوہدری نے فارم 45 کے مطابق شفاف انتخابات اور قومی حکومت کا مطالبہ کردیا

سندھ اسمبلی : کراچی میں پانی بحران پر ایم کیو ایم کا شدید احتجاج، پانی دو کے نعروں سے ایوان گونج اٹھا

سانگھڑ: شہید نادر کی نماز جنازہ ادا، افسران،جوانوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

معاشرے کی اصلاح کیلئے بااثر افراد نیکی کی دعوت عام کریں، علامہ الیاس قادری

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally