اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی، جسے جے یو آئی کے سربراہ نے قبول کرلیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








