LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

مون سون کا دوسرا اسپیل جاری، پنجاب کے متعدد دریاؤں میں نچلے اور درمیانے درجے کا سیلاب

مون سون کا دوسرا اسپیل جاری، پنجاب کے متعدد دریاؤں میں نچلے اور درمیانے درجے کا سیلاب

ویب ڈیسک

22-Jul-2026
|

پاکستان

مون سون کا دوسرا اسپیل جاری، پنجاب کے متعدد دریاؤں میں نچلے اور درمیانے درجے کا سیلاب

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 24 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے جبکہ کالاباغ 3 لاکھ 17 ہزار چشمہ 2 لاکھ 295 ہزار کیوسک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا کہ دریائے چناب میں مرالہ اور قادرآباد کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر درمیانے دجے کا سیلاب ہے، مرالہ کی مقام پر پانی کا بہاو 1 لاکھ 28 ہزار خانکی کے مقام پر 1 لاکھ 52ہزار اور قادر آباد کے مقام پانی کا بہاو 1 لاکھ57 ہزار کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے راوی ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاو نارمل ہے، نالہ بئیں میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریاؤں کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp