لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسمِ گرما کی ڈھائی ماہ سے زائد عرصے پر محیط تعطیلات ختم ہوگئیں، جس کے بعد آج سے سرکاری و نجی اسکولز میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔
محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکولز صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہیں گے۔
ڈبل شفٹ اسکولز میں پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے جبکہ دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔








