LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

8 جنگیں رکواکر کروڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں، نوبیل انعام کا حقدار تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

8 جنگیں رکواکر کروڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں، نوبیل انعام کا حقدار تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ویب ڈیسک

08-Oct-2026
|

تازہ ترین

8 جنگیں رکواکر کروڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں، نوبیل انعام کا حقدار تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی معیشت، عالمی تنازعات اور تیل کی قیمتوں سے متعلق متعدد دعوے کیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اسٹاک مارکیٹ مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے جبکہ امریکی ڈالر پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں امریکا کی معیشت ماضی کے مقابلے میں بہترین سطح پر ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دنیا میں 8 جنگیں ختم کرائیں اور بڑی جنگوں کو رکوا کر کروڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔ ان کے بقول متعدد تنازعات کو ٹیرف کے ذریعے بھی روکنے میں مدد ملی۔

ٹرمپ نے کہا کہ 8 جنگیں رکوانے پر وہ نوبیل انعام کے حقدار تھے، کیونکہ تاریخ میں کسی امریکی صدر نے اتنی جنگیں نہیں رکیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی کوششوں کے نتیجے میں یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہوئی جبکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا گیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں جلد کم ہوجائیں گی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp