Related News

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 140 ملین ڈالر جرمانہ عائد

پریٹوریا میں مسلح افراد کا ہاسٹل پر حملہ، 3 سالہ بچے سمیت 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نوبل نہیں فیفا ہی سہی ، ٹرمپ کو امن ایوارڈ مل گیا

ترکیہ کی عدالت کے لاکر سے ایک ارب روپے کا قیمتی سامان چوری ہو گیا

ڈونباس ہمارا ہے طاقت سے حاصل کریں گے ، روسی صدر
ڈونباس ہمارا ہے طاقت سے حاصل کریں گے ، روسی صدر
1 day ago | بین الاقوامی | Hanif

ماسکو : روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے ریجن ڈونباس کو بزور طاقت حاصل کرے گا اور وہاں سے یوکرین کی فوج کو نکلنا ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس یوکرین کے حصے ڈونباس کے حصول پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا اور یوکرین کی فوج کو وہاں سے ہٹنا ہوگا۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ ڈونباس کا 85 فیصد علاقے اب بھی روسی قبضے میں ہے۔روسی صدر نے کہا ہے کہ ان کی مجوزہ امریکی منصوبے پر بات چیت ہوئی تھی، لیکن اس منصوبے سے اتفاق کرنا ممکن نہیں تھا۔دوسری جانب امریکی وفد سے روسی صدر کی ملاقات پر رائے دیتے ہوئے یوکرین کے وزیرِ خارجہ اینڈری سائبھیا نے کہا ہے کہ روسی صدر محض دنیا کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
Newspointpk Network. All rights reserved © 2025